شیری رحمان

صدر عارف علوی کے جانبدارانہ رویے پر گہری تشویش ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہمیں نام نہاد صدر مملکت عارف علوی کے جانبدارانہ رویے پر گہری تشویش ہے جو پی ٹی آئی کے سیاسی مفاد میں فیصلے کررہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر علوی کی جانب سے ایک کے بعد دوسرا ترمیمی بل دستخط کے بغیر اعتراضات کے ساتھ واپس کرنا افسوسناک عمل ہے۔ عمران خان کے دور میں انہوں نے ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنایا اور اب صدر علوی پارلیمنٹ سے منظور شدہ قانون پر بھی ذاتی اعتراضات لگا کر واپس بھیج دیتے ہیں۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ عارف علوی ملک کے نہیں عمران خان کے صدر بنے ہوئے ہیں، عمران خان کی خوشنودی کے لئے وہ پارلیمنٹ سے منظور شدہ بلز واپس کر دیتے ہیں۔ ترمیمی بلز پر دستخط کے وقت صدر علوی کہتے ہیں وہ اللہ تعالی کے سامنے جوابدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو صدر نے عمران خان کے کہنے پر غیرجمہوری طور پر صدارتی آرڈیننس جاری کرنے اور اسمبلی تحلیل کرنے وقت کیا اس وقت صدر علوی اللہ تعالی کو جوابدہ نہیں تھے؟۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے