صدر عارف علوی سے تاجک سفیر کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں تاجکستان کے سفیر نے الوداعی ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت نے ملاقات کے دوران اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے اسلامی ممالک کے درمیان مزید تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامو فوبیا اور سائنس و ٹیکنالوجی پر اسلامی دنیا میں تعاون ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دورِ جدید کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانا ہو گا، پاکستان تاجکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

واضح رہے کہ صدرِ پاکستان نے کہا کہ تاجکستان پاکستان کا سب سے قریبی وسطی ایشیائی پڑوسی ملک ہے،دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کے وسیع امکانات ہیں۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فورسز انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے