شیریں مزاری

شیریں مزاری کا پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے پی ٹی آئی کے ساتھ سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ پریس کانفرنس کی کال 2 باتیں کرنے کے لیے دی ہے، سب سے پہلے 9 مئی کے واقعات کی مزمت کرتی ہوں، میں نے ہر قسم کے تشدد کی مذمت کی ہے، ریاستی اداروں پر حملہ کرنا زیادہ قابل مزمت ہے۔

شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ 12دن گرفتاری اور رہائی کی وجہ سے صحت خراب ہوئی، میری بچی کو آزمائش سے بھی گزرنا پڑا، میں نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی یا کسی جماعت کا حصہ نہیں ہوں گی، بچوں اور والدہ اور صحت کی وجہ سے سیاست چھوڑ رہی ہوں، بچے اور والدہ میری ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی ترجمان روف حسن پر حملے کی مذمت کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے