شیری رحمٰن سے سوئس وزیر خارجہ کی ملاقات، مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن سے سوئس وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر جارج اسٹینر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں ماحولیاتی تبدیلی کی تباہ کاریوں اور بحالی کے اقدامات میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے مطابق 7 جولائی تاریخ کا گرم ترین دن تھا، ہمارے گلیشیئر پگھلنے میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر شیری رحمان نے کہا کہ لاہور میں شدید مون سون بارشوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں، گزشتہ سال سیلاب سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے کئی منصوبے شروع کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

پاکستان نے قرقزستان سے احتجاج کیا

پاک صحافت پاکستان کی وزارت خارجہ نے بشکیک میں اس ملک کے طلباء کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے