شہباز شریف

شہباز شریف کا  آج سے رابطہ مہم شروع

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے صدر، سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف آج عوام اور کارکنوں سے رابطہ مہم شروع کریں گے۔ شہباز شریف لاہور میں قومی اسمبلی کے اپنے حلقےمیں جائیں گے اور کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کارکنوں اور عوام کو نواز شریف کے استقبال اور مستقبل کے ایجنڈے پر اعتماد میں لیں گے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ 21 اکتوبر کو مسلم لیگ ن کے بانی میاں محمد نواز شریف بھی لندن سے وطن واپس آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دوسری جانب ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنوں نے کمر کس لی ہے، 21 اکتوبر کو پورا پاکستان خوش حالی کا استقبال کرے گا۔ ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ پہلے بھی پاکستان بچایا تھا اور اب بھی بچائیں گے، عوام کو خوش حال بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ کو ایک اور عہدہ مل گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کو ایک اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے