پلوشہ خان

شکست نظر آنے پر عطاء تارڑ ووٹرز کو دھمکیاں لگا رہے ہیں۔ پلوشہ خان

اسلام آباد (پاک صحافت) پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ الیکشن میں شکست نظر آنے پر عطاء تارڑ ووٹرز کو دھمکیاں لگا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں خدشہ ہے کہ ن لیگ الیکشن کے دن جھگڑا کرے گی، یہ غنڈہ گردی کرتے ہوئے دفاتر میں گھس جاتے ہیں اور لوگوں کو اغواء کرتے ہیں۔ عطاء تارڑ کا لہجہ اور بدتمیزی بتارہی ہے ان کو اپنی شکست نظر آرہی ہیں۔

پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کو ووٹوں کی خرید و فروخت کا اچھا تجربہ ہے، عطاء تارڑ سمجھ رہے ہیں کہ ہم ان کی دھمکیاں برداشت کر لیں گے۔ ن لیگ عطاء تارڑ کی پشت پر کھڑی ہو کر یہ سب کروا رہی ہے، ن لیگ سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنی پوزیشن واضح کرے، ان کے ماضی میں ماڈل ٹاؤن جیسے واقعات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے اپیل ہے وہ عطاء تارڑ کی دھمکیوں پر ایکشن لے۔ عطاء تارڑ اپنا غصہ غلط جگہ نکال رہے ہیں، ن لیگ کے اپنے لوگ گھروں میں جاکر کہتے ہیں عطاء تارڑ جعلی امیدوار ہے، ن لیگ کو خوف ہے وہ عوامی غصب کا شکار ہونے جارہے ہیں، خدشہ ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسا سانحہ کرایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے