آپریشن

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا سپاہی شہید

میر علی (پاک صحافت) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں سے سیکیورٹی فورسزکا فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی ارشاد اللّٰہ نے جامِ شہادت نوش کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان میر علی میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بتایا ہے کہ 29 سالہ شہید سپاہی ارشاد اللّٰہ کا تعلق ڈسٹرکٹ کرک سے ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سے سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے