سیکیورٹی فورسز

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں فوج کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (پاک صحافت) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں فوج نے آپریشن کیا ہے جس میں 5 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں انٹیلی جنس اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق 10 مارچ کو شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گیے ہیں، جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث 5 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بھاری مقدار میں سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج غیر متزلزل عزم کے ساتھ اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ حصے سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے