مرتضی وہاب

شفاف انتخابات ہوئے تو پیپلزپارٹی اکثریت حاصل کرے گی۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ اگر شفاف انتخابات ہوئے تو پیپلزپارٹی اکثریت حاصل کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنماء اور میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو تعمیر اور ترقی کا منشور لے کر آئے ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے پورے ملک میں انتخابی مہم چلائی۔ کراچی شہر میں بہتری کی بہت گنجائش ہے، صرف تنقید کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے، کام کرنے سے مسائل حل ہوتے ہیں۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں 35 منٹ میں ریکارڈ بارش ہوئی، کیا آفت آسانی سے کنٹرول کی جاتی ہے، بارش کے دوران انتظامیہ سڑکوں پر موجود تھی، بارش کے 2 دن بعد چیئرمین پیپلزپارٹی نے ریلی بھی نکالی تھی۔

انہوں نے کہا کہ چند گھنٹے بعد ہی کراچی کی سڑکوں سے پانی نکال دیا گیا تھا، مصطفی کمال کے دور میں کراچی زیادہ دن کیلئے بند ہوا تھا اور ان کے دور میں زیادہ اموات ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے