سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

پشاور (پاک صحافت) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا ہے جبکہ اس کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک ہونے والا دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ مقامی آبادی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سیکورٹی فورسز کے آپریشن کوسراہا اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے