سیکیورٹی فورسز

دہشتگردانہ حملے میں پاک فوج کے دو جوان شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے ہیں جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں آپریشن کیا جارہا تھا اس دوران بارودی سرنگ پھٹ گئی جس کے نتیجے میں دو جوان موقع پر ہی شہید ہوگئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں 25 سالہ سپاہی ضیا اکرم اور 20 سال کے مصور خان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ علاقے میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے