سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کا چترال میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک افغان سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 اور 8 نومبر کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر ضلع چترال میں پاک افغان سرحدی علاقے ارسون میں آپریشن کیا، جس کے دوران دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقہ میں بچے کھچے دہشتگردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے، مقامی افراد کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کی تعریف کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ملک میں دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کا عزم کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے