سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

باجوڑ (پاک صحافت) باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے لوئی سم میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشتگرد بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے