شہباز شریف

سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم بلوچستان روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے بلوچستان روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف جھل مگسی کا دورہ کریں گے، وزیراعظم متاثرین کے ریسکیو، ان کی ریلیف اور بحالی کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ بلوچستان روانہ ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم کی روانگی موسم کی خرابی کی وجہ سے مؤخر ہوگئی تھی۔ دوسری جانب بلوچستان میں گزشتہ دنوں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچائی ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں مکانات تباہ، سینکڑوں شہری جاں بحق و زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایسی تجارتی پالیسی کی ضرورت ہے جس سے کاروبار میں آسانیاں ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسی تجارتی پالیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے