شیری رحمان

سیلاب سے جانی و مالی نقصان کا تخمینہ بہت زیادہ ہے۔ شیری رحمن

جنیوا (پاک صحافت) وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے جانی و مالی نقصان کا تخمینہ بہت زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے جنیوا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے پاکستان کے دو صوبوں کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ برس آنے والا سیلاب لوگوں کے مکانات اور فصلیں بہا لے گیا۔

وفاقی وزیر شیری رحمان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان نے تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ بعض علاقوں میں لوگ ابھی تک اپنے گھروں میں آباد نہیں ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے