خرم دستگیر

سیلاب زدہ علاقوں میں 65 ارب کا ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیر توانائی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں 65 ارب کا ریلیف دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی خرم دستگیر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے مہنگے طریقہ سے بجلی بنائی گئی ہے، یوکرین جنگ کی وجہ سے ایندھن مہنگا ہوا ہے۔ بجلی کی قیمتوں کی وجہ سے جب صارفین پریشان ہوئے تو وزیراعظم نے نوٹس لیا ہے۔

وزیر توانائی خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے کے عمل کی مانیٹرنگ کررہی ہے، رواں ماہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 9 روپے سے کم ہو کر 22 پیسے رہ گئی ہے جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں 65 ارب کا ریلیف دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں امپورٹڈ ایندھن سے بجلی نہیں بنائیں گے، آئندہ بجلی صرف 5 ذرائع سے ہی بنائیں گے۔ شمسی و جوہری توانائی، ونڈ، ہائیڈل اور تھرکول سے بجلی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے