الیکشن کمیشن

سیاسی جماعتیں جنرل نشستوں پر خواتین امیدواروں کی 5 فیصد نمائندگی یقینی بنائیں۔ الیکشن کمیشن

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں جنرل نشستوں پر خواتین امیدواروں کی 5 فیصد نمائندگی یقینی بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں جنہیں عام انتخابات 2024 کے لیے انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے ہیں، الیکشنز ایکٹ 2017 کی سیکشن 206 کے تحت، جنرل نشستوں پر خواتین امیدواروں کی 05 فیصد نمائندگی کو یقینی بنانا لازمی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنی پوسٹ میں تمام متعلقہ سیاسی جماعتوں کے لیے ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے