احسن اقبال

سپریم کورٹ کے فیصلے نے پاکستان کے سیاسی نظام میں مستقل بحران کی بنیاد رکھ دی، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دو صوبوں میں الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے نے پاکستان کے سیاسی نظام میں مستقل بحران کی بنیاد رکھ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ دو صوبوں کے الیکشن موجودہ مردم شماری پر اور باقی دو صوبوں اور ملک کے الیکشن نئی مردم شماری پر کیسے ہوں گے؟

واضح رہے کہ احسن اقبال نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ جو شخص ہمیں رول آف لا کا درس دیتا تھا اب رول آف لا سے بھاگتا پھرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ تاثر گہرا ہو گیا ہے کہ عمران کیلئے اور قانون ہے، ن لیگ کیلئے اور قانون ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے