چوہدری شجاعت

سپریم کورٹ نے الیکشن سے فرار کے تمام راستے بند کردیئے۔ چوہدری شجاعت

لاہور (پاک صحافت) چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن سے فرار کے تمام راستے بند کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چودہدری شجاعت حسین نے ق لیگ سندھ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے بینچ کے منصفانہ فیصلے سے الیکشن سے فرار کی تمام سازشیں دم توڑ گئی ہیں، ملک کا سیاسی و معاشی مستقبل عام انتخابات سے وابستہ ہے۔

چوہدری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ آزاد، منصفانہ اور قابل اعتماد انتخابات انتہائی ضروری ہیں جن میں تمام سیاسی جماعتوں کو حصہ لینے کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور عوام کی نمائندہ جماعت بن کر ان کی ترجمانی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنے روشن مستقبل کیلئے روایتی سیاستدانوں کے بجائے شعور کو ووٹ دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے