شرجیل میمن

سوشل میڈیا پر سندھ کی جیلوں سے متعلق جھوٹی خبر پھیلائی گئی۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر سندھ کی جیلوں سے متعلق جھوٹی خبر پھیلائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ  شرجیل میمن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویریں سندھ کی کسی بھی جیل کی نہیں، لانڈھی میں بچوں کی جیل ہے ہی نہیں۔ غیر قانونی طور پر رہنے والی 129 خواتین اور 178 بچے قید ہیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ 7 سال سے کم عمر بچوں کو ماؤں کے ساتھ رکھنے کا قانون ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈر ٹرائل قیدیوں میں 75 خواتین ہیں، حکومت سندھ وفاق کے کہنے پر ان کو 2 ماہ کی سزا پوری ہونے پر ڈی پورٹ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ کو ایک اور عہدہ مل گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کو ایک اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے