نثار کھوڑو

سندھ ہائیکورٹ نے نثار کھوڑو کی عبوری ضمانت منظور کرلی

کراچی (پاک صحافت) سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی پی پی کے رہنما نثار کھوڑو کی جانب سے دی گئی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے نثار کھوڑو کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عدالت کی جانب سے نثار کھوڑو کو عبوری ضمانت کے عوض پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔ بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 اگست کو جواب طلب کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے