سندھ میں اپنا وزیرِ اعلیٰ لائینگے، نہال ہاشمی

کراچی (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم سندھ میں اپنا وزیرِ اعلیٰ لے آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ن لیگ اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے میڈیا سے بات چیت کی۔اس موقع پر نہال ہاشمی نے کہا کہ طے پایا ہے کہ نواز شریف کے ویژن کو سندھ میں بھی منتقل کریں، ایم کیو ایم رہنماؤں کے ساتھ مثبت گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ نہال ہاشمی نے کہا کہ ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ اپنے تحفظات کو شیئر کیا ہے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ایم کیو ایم میں نکھار پیدا ہو رہا ہے، جبر کے باوجود ایم کیو ایم اپنی جگہ پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے