بس سروس

سندھ حکومت کیجانب سے کراچی میں نئی بس سروس کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے شہر بھر میں نئی بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کردیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کراچی میں نئی بس سروس شروع کرنے جارہی ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ دنیا کی جدید ترین الیکٹرک بسیں اب کراچی کی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔ یہ پاکستان کی پہلی الیکٹرک گاڑیاں ہیں جو مکمل طور پر ماحول دوست ہیں، کل سے ہم شہر میں ٹیسٹ ڈرائیو شروع کرنے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پنجاب اسمبلی

پنجاب میں نیا بلدیاتی قانون متعارف کرانے کیلئے مشاورتی اجلاس

لاہور (پاک صحافت) پنجاب میں نیا بلدیاتی قانون متعارف کرانے کیلئے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے