شرجیل میمن

سندھ حکومت متاثرین کی امداد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ شرجیل میمن

حیدرآباد (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت صوبے میں سیلاب سے متاثرین افراد کی امداد کے لئے تمام تر عسائل بروئے کار لارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و نگران رین ایمرجنسی حیدرآباد شرجیل انعام میمن نے مختلف فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا اور متاثرین کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ صوبائی وزیر نے راہوکی شاخ میں پڑنے والے شگاف کو پر کرنے کے کام کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ جب مشکل حالات ہوتے ہیں تو حکومتوں کو سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں، گریڈ 16 اور اس سے نچلے درجے کے ملازمین 2 دن اور 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری ملازمین 5 دن کی تنخواہیں جمع کروائیں گے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ جس جس کا نقصان ہوا ہے حکومت اس کا ساتھ دے گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سخت ہدایات ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ خود سندھ بھر کے دورے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ مشکل وقت میں لوگوں کے ساتھ کھڑی رہتی ہے، 2010 اور 2011 میں مسلسل دو سال سیلاب اور بارشوں سے لوگ متاثر ہوئے، پاکستان پیپلز پارٹی ان کے ساتھ کھڑی رہی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے