شرجیل میمن

سندھ حکومت اپنے سامان کی خریداری خود کررہی ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اپنے سامان کی خریداری خود کررہی ہے، اور مستحق سیلاب متاثرین میں تقسیم کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج وزیراعلیٰ سندھ کی ٹاسک فورس کی میٹنگ ہوئی جس میں تمام متعلقہ محکموں کومدعو کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سندھ حکومت این ڈی ایم اے پی ڈی ایم اے ملکرکام کررہے ہیں جبکہ صوبائی اورضلعی انتظامیہ راشن اورخیموں کی فراہمی کویقینی بنارہی ہے اور جن علاقوں میں جانا ممکن نہ ہو وہاں ادارے ریسکیو کررہے ہیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ اب تک 172000 ٹینٹ متاثرین کو پہنچائے گئے ہیں اور ایک لاکھ ترپال دس لاکھ ماسکئیٹونیٹ پہنچائی گئی ہے۔ اس وقت جانوروں کے کھانے کا بہت بڑا بحران ہے جس کے لئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جہاں سے مویشیوں کی خوراک مل سکتی ہے خریدی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے سامان کی خریداری خود کررہی ہے جبکہ باہر سے ملنے والی امداد این ڈی ایم اے کی معرفت تقسیم کی جاتی ہے اور امداد سو فیصد مستحقین کو دی جارہی ہے، اسکے علاوہ بے گھر افراد کو پکا کھانا دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے