منظور وسان

سندھ بھی پاکستان کا حصہ ہے جسے مسلسل نظرانداز کیا جارہا۔ منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) منظور وسان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کو مسلسل نظرانداز کررہی ہے، جیسے سندھ پاکستان کا حصہ نہیں، یہ قابل برداشت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ کے مشیر زراعت منظور وسان نے کہا ہے کہ عمران حکومت کوئی نہ کوئی بھانہ بناکر سندھ حکومت کو ناکام کرنے کی کوشش کررہی ہے اور یہ ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ وفاق سندھ کے علاقے ڈھرکی سے یوریا کھاد اٹھانے والی گاڑیوں کی تفصیلات فراہم کرے، ہوسکتا ہے کہ یہ کسی اور ملک کو بھی یوریا کھاد دے رہے ہیں۔

مشیر زراعت سندھ منظور وسان کا مزید کہنا ہے کہ کشمور سائڈ سے یوریا کھاد پنجاب اسمگل ہورہی ہے، کمپنیوں سے کھاد والی گاڑیوں میں ٹریکر لگے ہوتے ہیں اس کا ڈیٹا فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں 540 نقلی کھاد، 3 ہزار بوریوں سے بھرے کنٹینر پکڑے، ایک پر مقدمہ درج، ایک گرفتار، تین دکان اور گودام سیل کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے