شرجیل میمن

سندھ بھر میں اس ہفتے منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، شرجیل میمن

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں اس ہفتے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کل ریڈ لائن کی میٹنگ بلائی ہے، جلد یہ کام پایہ تکمیل پر پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنک بس بڑھائی جائیں گی، مزید روٹس بڑھائیں گے۔

واضح رہے کہ سینیٹ کے ضمنی انتخاب پر بات کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ الحمدللّٰہ پیپلز پارٹی کے دونوں امیدوار کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

شہداء

پاکستان میں عوامی سوگ؛ گیلانی اظہار تعزیت کے لیے ایرانی سفارت خانے پہنچے

پاک صحافت ہیلی کاپٹر حادثے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کے ہمراہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے