روابط سعودی اور پاکستان

سعودی عرب کی جانب سے پاک سعودی ٹیکنالوجی ہاؤس قائم کرنے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) سعودی عرب کی جانب سے پاک سعودی ٹکنا لوجی ہاؤس قائم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ اعلان سعودی شہزادے فہد بن منصور السعود نے کاروباری آسانی کے لیے کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس کا ہیڈکوارٹر ریاض میں اور پہلی شاخ لاہور میں قائم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں 6 سے 8 جنوری کو ہونے والے Future Fest کے اسٹیک ہولڈرز سے ورچوئل خطاب میں شہزادہ فہد بن منصور السعود نے  300 سے زیادہ منصوبوں کا بھی اعلان کیا جن سے پاکستان، سعودی عرب اور دنیا بھر میں ایک ہزار سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

واضح رہے  کہ شہزادہ فہد بن منصور السعود نے اپنے خطاب میں کہا کہ اہور میں آئی ٹی کمپنی کے قیام کا سفر 5 سال پہلے شروع کیا گیا اور یہ کہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں بے انتہا ٹیلنٹ موجود ہے۔ خیال رہے کہ اس سال 3 روزہ فیوچر فیسٹ میں 50 ہزار سے زائد افراد، 200 نمائش کنندان، 500 اسٹارٹ اپس اور 30 سے زائد ملکوں سمیت 300 بین الاقوامی اسپیکرز شرکت کریں کے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے