رانا ثناءاللہ

سزائیں معطل ہوگئیں تو بانی پی ٹی آئی باہر آسکتے ہیں۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سزائیں معطل ہوگئیں تو بانی پی ٹی آئی باہر آسکتے ہیں، کیسز برقرار رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر توشہ خانہ کا الزام درست ہے، استغاثہ کی کمزوریوں کا فائدہ ملزم کو پہنچتا ہے۔ سزائیں معطل ہوگئیں تو بانی پی ٹی آئی باہر آسکتے ہیں لیکن کیسز برقرار رہیں گے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک ہفتہ میں 31 سال کی سزائیں سنائی گئیں۔ سیاسی بحران ختم کرنے والے کا نام نواز شریف اور رکاوٹ کا نام بانی پی ٹی آئی ہے، سیاسی بحران قومی سطح پر ہے، پنجاب کی سطح پر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی بحران حل کرنے کیلئے قومی سطح پر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، جب تک تمام لوگ سر جوڑ کر نہیں بیٹھیں گے، ملک بحران سے نہیں نکلے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہداء

پاکستان میں عوامی سوگ؛ گیلانی اظہار تعزیت کے لیے ایرانی سفارت خانے پہنچے

پاک صحافت ہیلی کاپٹر حادثے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کے ہمراہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے