مرتضی سولنگی

سرکاری میڈیا کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت نہ کرے، نگراں وزیرِ اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری میڈیا رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو منصفانہ کوریج دے۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ آئین میں واضح ہے کہ ملک کا نظام منتخب نمائندے چلائیں گے، تمام سیاسی جماعتوں کو انتخاب لڑنے کی مکمل آزادی حاصل ہونی چاہیے، سرکاری میڈیا کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت نہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق مرتضی سولنگی نے کہا کہ شفاف انتخابات کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا نگراں حکومت کی ذمے داری ہے۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان کے مسائل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی و آئینی اختیارات کے تحت ریڈیو کے مسائل حل کریں گے۔  اُنہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں، یقین دلاتا ہوں کہ دیے گئے وقت کو مسائل کے حل کے لیے استعمال کریں گے۔

واضح رہے کہ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی نشریات ڈیجیٹل ہونی چاہئیں، ریڈیو پاکستان دورِ جدید کے تقاضوں کو پورا کرے، یہ میرا خواب ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ریڈیو پاکستان کے معاملات کو بہتر کرنا میری ذمے داری ہے، ریڈیو پاکستان کے بورڈ کی تشکیلِ نو کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے