سرفراز بگٹی پرنس عمر

سرفراز بگٹی اور پرنس عمر سینیٹ کی نشست سے مستعفی

اسلام آباد (پاک صحافت) سرفراز بگٹی اور پرنس عمر سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق نگراں وفاقی وزیر داخلہ اور پیپلزپارٹی کے رہنما سرفراز بگٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر پرنس عمر احمد زئی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

جب کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے صوبائی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ سرفراز بگٹی نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر سرفراز بگٹی کا استعفی منظور کرلیا۔ واضح رہے کہ سرفراز بگٹی بلوچستان اسمبلی میں بطور ایم پی اے حلف اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کہتی تھی جمہوریت میں مداخلت نہ کرو، اب پاؤں پکڑ کر مداخلت چاہتی ہے۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کہتی تھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے