شہباز شریف

سرحد پار سے دہشتگردی اب برداشت نہیں کرسکتے، وزیرِ اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے دہشت گردی اب برداشت نہیں کر سکتے، پاک فوج کے جوانوں کی وطن کے ساتھ والہانہ محبت انمول ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا جس میں کابینہ 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کر رہی ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ کابینہ عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمسائیہ ملک کی زمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہو گی تو یہ قابلِ قبول نہیں ہو گا،ہمیں قرضوں سے جان چھڑانی ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمسائیہ برادر ملک کے ساتھ امن کے ماحول میں رہنا چاہتے ہیں، برادر ہمسائیہ ملک کے ساتھ برادرانہ تعلق اور تجارت چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ کابینہ عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی، شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، ہمسائیہ ملک کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کام کریں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بد قسمتی سے چند سال قبل دہشت گردی نے سر اٹھایا، غازی ہتھیلی پر جان رکھ کر دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں، شہید ہونے والے دونوں نوجوانوں کے اہلِ خانہ سے ملاقات ہوئی، شہداء کے اہلِ خانہ سے مل کر ایمان تازہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول اور آصفہ بھٹو زرداری کی ڈکلیئرڈ جائیداد کی تفصیل دبئی لیک کا ’’انکشاف‘‘ نہیں، شیری رحمٰن

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کی سنیٹیر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ چیئرمین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے