منزہ حسن

سابق رکن قومی اسمبلی منزہ حسن نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما منزہ حسن نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما منزہ حسن نے ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے دوران فوجی اور سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی بھرپور مذمت کرتی ہوں۔ جو کچھ ہوا غلط تھا یہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

منزہ حسن کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات، فوجی اور سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی بھرپور مذمت کرتی ہوں۔ جو کچھ ہوا غلط تھا، یہ نہیں ہونا چاہیے تھا، ہمیں تمام اداروں کا احترام کرنا چاہیے۔ ایک محب وطن پاکستانی کی طرح مجھے اپنی فوج پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ایسی چیز جس سے ملک اور اداروں کو نقصان پہنچے افسوسناک ہے، ایک پاکستانی کی حیثیت سے ریاست کی بقا ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ میں نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے