شیری رحمان

سابق حکومت اور حکمرانوں کی وجہ سے مشکل فیصلے کیے اور ابھی مزید کرنے پڑیں گے، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق حکومت اور حکمرانوں کی وجہ سے مشکل فیصلے کیے اور ابھی متحدہ حکومت کو مزید مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت مشکل فیصلے نہ کرتی تو پاکستان دیوالیہ ہونے جارہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ  چار سال تک راج کرنے والوں نے ملک کو دیوالیہ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد تباہی اور تبدیلی سرکار اس مشکل بجٹ کی ذمہ دار ہے۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے مزید کہا کہ روپیہ کی بےقدری اور آئی ایم ایف سے معاہدہ ہمارے لیے بھی مشکل قدم تھا لیکن پی ٹی آئی آج بھی ملک کو جلانے کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔عمران نیازی ملک کو دلدل میں پھنسا کر گیا ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے جبکہ احتساب سرکار کے دور میں ملک میں کرپشن میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے