رانا ثناءاللہ

ریڈ زون میں کسی کو احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ کسی کو اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخل ہونے اور احتجاج کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہوسکتے ہیں انہیں دفتر کے سامنے احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی،ریڈ زون میں کسی نے داخل ہونے کی کوشش کی تو پھر گلہ نہیں کرنا، متنبہ کرتا ہوں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریڈ زون میں احتجاج پر پابندی رکھی ہے۔ ریڈ زون کے اندر داخل ہونے کی کوشش نہ کریں، الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت نہیں ہے، پی ٹی آئی احتجاج کے نام پر انتشار پھیلانا چاہتی ہے، ٹیئر گیس کے استعمال کو بھی پھر آپ ظلم اور بربریت سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے