خواجہ سعد رفیق

ریاستی اداروں و سیاستدانوں کو آپس میں بات کرنی ہو گی، سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں اور سیاستدانوں کو آپس میں بات کرنی ہو گی، بات نہ کی تو اس کا فائدہ دشمن اٹھائے گا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک بانیٔ پی ٹی آئی نفرت کی سیاست تر ک نہیں کرتے انہیں قبول نہیں کیا جائے گا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اگر آپ کو سیاسی مخالف قبول نہ کرے تب بھی آگے بڑھنے کا راستہ نہیں ملتا، ہم نے بلا تاخیر الیکشن کا نتیجہ تسلیم کیا، چاہتے تو ہزار اعتراض کر سکتے تھے۔

واضح رہے کہ خواجہ سعد نے مزید کہا کہ جب عوامی فیصلہ آ جائے تو حکمت اسی میں ہے کہ اسے تسلیم کیا جائے، بعض اوقات لوگ ہار کر جیت جاتے ہیں اور جیت کر ہار جاتے ہیں۔ ن لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپنے دل کی بات کرتا رہوں گا چاہے وہ پارٹی پالیسی کے کتنی ہی خلاف ہو۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے