وزیراعظم شہبازشریف

ریاست کے تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملکی تعمیر و ترقی اور استحکام کے لئے ضروری ہے کہ تمام ریاستی ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں میرے خطاب کا مزکز و محور تھا کہ جمہوری نظام کو بہترین طریقے سے چلنے دیا جائے اور اسے مؤثر انداز میں کام کرنے دیا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ یہ بہت ضروری ہے کہ ریاست کے تمام ادارے اپنی متعین کردہ آئینی حدود میں رہ کر کام کریں، اس چیز کو سمجھے بغیر ہم دائرے میں گھومتے رہیں گے اور کہیں بھی نہیں پہنچ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف کا دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے، حالات مشکل ضرور ہیں لیکن ہم پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے