جان اچکزئی

ریاست مخالف بلوچوں اور طالبان کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا۔ جان اچکزئی

کوئٹہ (پاک صحافت) جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف بلوچوں اور طالبان کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف بلوچوں اور طالبان کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوام دہشت گردوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔ بلوچستان کےعوام، دشمن کے ہتھکنڈوں سے آگاہ ہیں۔ طالبان دہشت گردوں نے وزیرستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 6 حجاموں کو قتل کیا، ایک ایک پاکستانی کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔

جان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام نے ایک نام نہاد کمیٹی کی کال مسترد کر دی، جبکہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بھی حق پر مبنی سچی باتیں کی ہیں۔ 9 مئی والوں کو کہتا ہوں کہ انہوں نے ریاستی املاک پر حملہ کیا، ان واقعات کے ذمہ داروں کو انتخابات لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد بلوچستان کے کرکٹرز کو قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کے لئے روڈ میپ دیں گے، احمد شہزاد بلوچستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرنے کے لئے کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے