شہبازشریف پیوٹن

روسی صدر کا وزیراعظم شہبازشریف کیلئے خصوصی پیغام

اسلام آباد (پاک صحافت) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے وزیراعظم شہباز شریف کے لئے خصوصی پیغام بھیجا ہے جس میں انہیں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں قائم روسی سفارت خانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صدر ولادی میر پیوٹن نے پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کے لیے مبارک باد کا پیغام جاری کیا، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے پر خوشی ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے امید ظاہر کی ہے کہ شہباز شریف پاکستان کی مزید ترقی و خوش حالی کے لیے کام کریں گے، آپ افغان مسئلے کے پائیدار حل اور پاک روس بہترین تعلقات کے لیے بھی اقدامات اٹھائیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے بھی شہباز شریف کے لئے مبارکبادی کا پیغام آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے