راولپنڈی، کالعدم TTP کے 2 دہشت گرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

راولپنڈی (پاک صحافت) راولپنڈی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق  ہلاک دہشتگردوں کی شناخت نصیب اللّٰہ اور احسان اللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ دہشت گرد راولپنڈی میں ڈولفن فورس پر حملے میں بھی ملوث تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں راولپنڈی میں دہشت گرد حملے میں ڈولفن پولیس کا ایک جوان شہید ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے