رانا ثناء اللہ

رانا ثناء اللہ  اہلِ خانہ کے ہمراہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ اہلِ خانہ کے ہمراہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ داخلہ حج کی سعادت حاصل کر کے 7 جولائی کو وطن واپس پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔ صدرِ مملکت کی غیر موجودگی میں اب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔

وضح رہے کہ کابینہ ڈویژن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بطور قائم مقام صدر ذمے داریاں سنبھالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ صدر عارف علوی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے خصوصی طیارے پر جدہ روانہ ہوئے، ان کے ہمراہ 52 رکنی وفد بھی حج پر روانہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے