نیئربخاری

خارجہ اور داخلہ پالیسی سے وزیراعظم کا کوئی تعلق نہیں۔ نیئربخاری

اسلام آباد (پاک صحافت) نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرکے وزیراعظم نے یہ پیغام دیا ہے کہ ان کا داخلہ اور خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سید نیئر بخاری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی عدم شرکت سے ایک منفی پیغام گیا ہے۔ وزیراعظم اس اہم اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے وجوہات بتائیں۔

رہنما پی پی نیئر بخاری کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کے لیے قومی سلامتی کمیٹی سے زیادہ بھی کوئی اہم مصروفیات تھیں؟ اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس میں جا کر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور اپنا مؤقف رکھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خود اپوزیشن کو دیوار سے لگا کر نفرتیں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق حکم جاری کردیا

لاہور (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے