عامر میر

جس شہر کی جیل میں گنجائش ہوگی پی ٹی رہنماؤں کو وہاں بھیج دیا جائے گا، عامر میر

لاہور (پاک صحافت) پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جن لوگوں نے گرفتاریاں دی ہیں ان کا دل کیوں توڑیں۔ انہوں نے کہا کہ جس شہر کی جیل میں گنجائش ہوگی انہیں وہاں بھیج دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا خیال تھا کہ گرفتار کر کے حکومت انہیں چائے بسکٹ کھلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی گرفتار ہونے آئے تھے اس لیے ان کا گلہ بنتا نہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کا آغاز لاہور سے ہو گیا ہے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعظم سواتی اور کئی کارکنوں نے رضاکارانہ طور پر گرفتاری پیش کردی جبکہ زبیر خان نیازی کو کارکنان پولیس کی گرفت سے چھڑا کر لے گئے، پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے