اجلاس

حکومتی اتحادیوں کا بھی وزیراعظم کی دی گئی تاریخ پر اسمبلیاں تحلیل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومتی اتحادیوں نے بھی وزیراعظم کی دی گئی تاریخ پر اسمبلیاں تحلیل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اتحادیوں کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں 3 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ نگران سیٹ اپ، نئی مردم شماری اور اسمبلیوں کی تحلیل پر مشاورت ہوئی۔ اسمبلیوں کی تحلیل 9 اگست کو کرنے پر تمام رہنماوں نے اتفاق کیا اور کہا کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔

ذرائع کے مطابق اتحادیوں نے اس پر بھی اتفاق کیا کہ مردم شماری کا معاملہ پر مشترکہ مفادات کونسل جو فیصلہ دے گی قبول ہوگا۔ ایم کیو ایم نے نگران وزیراعظم کے نام پر مزید مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا جبکہ وزیراعظم نے نگران وزیراعظم سے متعلق اتحادیوں سے آج رات تک تجاویز مانگ لیں ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں محسن داوڑ نے بھی نگران وزیراعظم کیلئے دو نام تجویز کیے جبکہ اسلم بھوتانی نے بلوچستان میں خدمات انجام دینے والے ایک سابق بیوروکریٹ کا نام تجویز کیا تاہم بلاول بھٹو زرداری، اختر مینگل اور مولانا فضل الرحمان نے کسی کا نام تجویز نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق اختر مینگل نے شکوہ کیا کہ وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی نے تاحال ہم سے رابطہ نہیں کیا جبکہ بلاول بھٹو نے جلد بازی میں ہونے والی قانون سازی پر تحفظات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اتحادیوں کے عشائیے میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ قومی اسمبلی توڑنے کی سمری 9 اگست کو صدر کو بھیج دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

ہم جمہوری لوگ ہیں، نہیں چاہتے کہ صوبے میں گورنر راج لگے۔ گورنر خیبرپختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم جمہوری لوگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے