شہباز شریف

حکومت کو گھر بھیجنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری سے عوام کا جینا محال ہوچکا ہے، عوام دشمن حکومت کو گھر بھیجنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو اپنے کرتوتوں کی وجہ سے خوفزدہ ہونا چاہیے، ملک میں تباہی کی داستان ہے، کرپشن نے غریب آدمی کو تباہ حال کر دیا ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی آسمانوں سے بات کر رہی ہے، عام آدمی دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہا ہے۔ کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کے اسکینڈلز پہ اسکینڈلز لیک ہورہے ہیں۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے اس کی تصدیق کی ہے۔ اب کرپٹ اور عوام دشمن حکومت کو مزید برداشت کرنا ممکن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے