حمزہ شہباز

حکومت کرپشن کا جھوٹ بول کر اپنی نا اہلی چھپا رہی ہے، حمزہ شہباز

خانیوال (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے  پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کرپشن کا جھوٹ بول کر اپنی نا اہلی چھپا رہی ہے، عوام کے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خانیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ دعا کریں عوام کو اس حکومتی عذاب سے نجات ملے۔ منی لانڈرنگ کے الزامات سے متعلق انہوں نے  کہا کہ 4 برس کے جھوٹ ایک طرف مگر برطانیہ کی عدالت نے شہبازشریف کو سرخرو کیا۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی نے غریبوں کا جینا حرام کر دیا ہے، لوگوں کے پاس دوائی اور بجلی کے بلوں کے پیسے نہیں، قوم کرب میں مبتلا ہے، ہم دوبارہ سے ترقی کا دور شروع کریں گے، عوام کی فلاح کے لیے کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے