پیٹرول

حکومت کا ایک بار پھر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) اتحادی حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں کو ایک مرتبہ برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل آئل میں فی لیٹر ساڑھے 7 روپے کمی کی جارہی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے کی کمی کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ یہ مسلسل چوتھی مرتبہ ہے کہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے