احسن اقبال

حکومت نے بدترین ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کیا، احسن اقبال

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جب ہم ناظم آباد میں گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کرنے گئے تو حکومت نے بدترین ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کیا۔ مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل کاکہنا ہے کہ حکومت رینجرز سے بھی پولیس والا کام لے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے ناظم آباد میں گرین لائن بس منصوبے کا علامتی افتتاح کر دیا۔ ذرائع کے مطابق افتتاحی تقریب میں مسلم لیگ نون کی مقامی قیادت اور کارکنان نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر موجود رینجرز نے احسن اقبال و دیگر کو گرین لائن کے پیڈیسٹرین پل پر جانے سے روک دیا۔ جس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے احسن اقبال نے ہاتھ اٹھا کر ہاتھ پر ڈنڈے لگنے کا  بھی بتایا۔

واضح رہے کہ پریس بریفنگ کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کس منہ سے گرین لائن کا افتتاح کرنے آ رہے ہیں، ہم نے ترقی کے فلسفے کو دیکھ کام کیا تھا، یہ تو جنگلہ بس کہتے تھے۔ آج عمران خان کہتے ہیں سڑکوں اور شاہراہیں بنانے سے ملک بنتے ہیں، جو اس منصوبے کے ناجائز حقدار ہیں وہ کل آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے