مفتاح اسماعیل

حکومت معیشت کو جامع اور پائیدار ترقی کی راہ پر واپس لانے کیلئے اصلاحاتی اقدامات کررہی ہے۔ مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت ملکی معیشت کو جامع اور پائیدار ترقی کی راہ پر واپس لانے کے لئے اصلاحی اقدامات پر کام کررہی ہے جلد عملی کام شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر وان فارسان بن وان سلیمان اور نور احمد کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں اے ڈی بی حکام نے مالیاتی انتظام، مسابقت بڑھانے اور نجی شعبے کی ترقی کے لئے تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

ذرائع کے مطابق اے ڈی بی حکام نے اصلاحاتی پروگراموں اور ترقیاتی ایجنڈے کیلئے تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور اے ڈی بی حکام نے انفراسٹرکچر، سماجی اور مالیاتی شعبوں میں اصلاحات کیلئے تعاون کا عزم دہرایا۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے موجودہ حکومت کو ورثے میں ملنے والے معاشی چیلنجوں پر روشنی ڈالی جبکہ ان اقتصادی چیلنجوں پر قابو پانے میں مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے