جماعت اسلامی

حکومت مخالف احتجاجی جلسہ کرنے پر جماعت اسلامی کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (پاک صحافت) جماعت اسلامی کی جانب سے حکومتی نااہلی کے خلاف احتجاجی جلسہ کرنے پر انتقامی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جس میں جلسے کے منتظمین کو نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جماعت اسلامی نے لیاقت باغ راولپنڈی میں بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف ایک بڑا اجتماع منعقد کیا تھا۔ جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔ اب حکومت نے کورونا وائرس کی آڑ میں جماعت اسلامی کو نشانہ بنانے کے لئے مقدمہ درج کرکے جلسے کے منتظمین کو ناٹس جاری کردیا ہے۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پروبائی امراض اور ساؤنڈ ایکٹ پنجاب کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوۓ جلسہ میں ٹینٹ اور کرسیاں فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ ایف آئی آر میں نائب امیر جماعت اسلامی راولپنڈی رضا احمد شاہ کو جلسہ کی اجازت نہ دینے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی قیادت کے جارحانہ بیانات مسترد کر دیے، دفترِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے